ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:دیشی بندوق کی ضبطی کے دوران ملزم کی طرف سے فاریسٹ افسران پر حملہ : دو گرفتار

بھٹکل:دیشی بندوق کی ضبطی کے دوران ملزم کی طرف سے فاریسٹ افسران پر حملہ : دو گرفتار

Sun, 29 Sep 2019 19:54:01    S.O. News Service

بھٹکل:29؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے سرحدی علاقے کونار پنچایت حددو کے کیکوڈ دیہات ہیجل کے ایک گھر میں بغیر لائسنس کی بندوق ہونے کی مصدقہ خبر پرمحکمہ فاریسٹ کے افسران  کی چھاپہ ماری   کے دوران افسران پر حملہ کئے جانے کا واقعہ سنیچر کی رات پیش آیاہے۔

WhatsApp_Image_2019-09-29_at_6_40_31_PM.jpegکیکوڈ کے مکین اشوک چکّیا مراٹھی کے گھر پر آر ایف اؤ سویتا دیواڑیگا کی قیادت میں فاریسٹ افسران  نے چھاپہ ما رکر بغیر لائسنس والی دیشی بندوق کوضبط کرلینے کے بعد ملزم اشوک مراٹھی سے پوچھ تاچھ کی تو پتہ چلا کہ دیشی بندوق بیندور تعلقہ تودلی ،نندرگدے کے مکین ولسنٹ سباسٹین (40) کی ہے۔ فاریسٹ افسران بیندور فاریسٹ افسران کے ساتھ ملزم ولسنٹ کی گرفتاری کے لئے گھر پہنچے تو ملزم کابڑا بھائی سنتوش سباسٹین نے بھٹکل اور بیندور فاریسٹ افسران پر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فرار ہوگیا،اس کے بعد پولس نے اس کو گرفتارکرلیا ہے۔ فاریسٹ افسران نے تحفظ جنگلات قانون اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں گرفتار کرنے کے بعد کاروار جیل بھیج دیا ہے۔ اس سلسلے میں زونل فاریسٹ آفیسر شریکانت پور کی طرف سےپیش کردہ شکایت کے مطابق  بیندورپولس تھانے میں افسران پر حملے کا کیس درج کرلیاگیاہے۔ کارروائی میں بھٹکل آر ایف اؤ سویتا دیواڑیگا، منکی آرایف اؤ ورد رنگناتھ ، بھٹکل آفیسر ملیکارجن ، جئے دیپ اور بیندور کے افسران شریک تھے۔


Share: